• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمینوں پر ناجائزقبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا: ڈی جی نیب ملتان

 ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل نیب ملتان برگیڈئر(ر)فاروق ناصر اعوان ستارہ امتیاز (ملٹری) نے کہا ہے کے پنجاب گورنمنٹ کی زمینوں پر ناجائزقبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وہ گزشتہ روز محکمہ آبپاشی کے سینئر افسران کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اِس موقعہ پر چیف انجینئرملتان ، بہالپور اور ڈیرہ غازی خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایااِس وقت کے محکمہ آبپاشی کی 15205 ایکٹر 13 کنال 9 مرلے زمین پر ناجائز قبضہ کیا گیا ہے۔ جس سے پنجاب حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہاہے۔ اِس موقع پر ڈی جی نیب ملتان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز قابضین کی رپورٹ سات دن کے اندر اندر پیش کی جائے۔ محکمہ آبپاشی کی زمینوں پر قبضہ نہایت سنگین مسئلہ ہے۔ ناجائز قابضین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔اور ناجائز فائدے اٹھانے والوں سے ایک ایک پائی وصول کی جائے گی۔    
تازہ ترین