سندھ ہائی کورٹ نے آئینی درخواستوں سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئینی بینچ آئینی کیسز کی سماعت کرے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئینی بینچ آرٹیکل 202 اے کے تحت قائم کمیٹی کی جانب سے نامزد کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں 21 ہزار سے زائد آئینی درخواستیں زیرِ سماعت ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آئینی بینچز کے قیام کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے آئینی درخواستوں کی سماعت سے معذرت کر لی تھی۔
جسٹس صلاح الدین نے کہا تھا کہ صوبائی حکومت یا وفاق کو کارروائی سے روکنے سے متعلق درخواستیں آئینی بینچ سنے گا، آپ جسٹس کے کے آغا سے اجازت لے لیں، ہم مشروط طور پر اجازت دے رہے ہیں، پہلے آفس طے کرے گا کہ یہ ریگولر بینچ سنے گا یا آئینی بینچ۔
عدالت نے نیب نوٹس، اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے، تحفظ فراہم کرنے اور دیگر کیسز کی سماعت سے معذرت کر لی۔
عدالت نے درخواستوں کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔