• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو بائیڈن کا ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کا فیصلہ

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی صدر جو بائیڈن نو منتخب صدر ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر جو بائیڈن نے وعدہ کیا ہے کہ وہ الیکشن جیتنے والے کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن اور خاتونِ اوّل اس وعدے کا احترام کرتے ہوئے افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری 20 جنوری 2025ء کو ہو گی۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل جو بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت نہیں کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید