برطانیہ میں امریکی فضائیہ کے تین اڈوں پر ایک بار پھر نامعلوم ڈرونز کی پروازیں دیکھی گئیں۔
امریکی اڈوں پر گذشتہ ہفتے بھی نامعلوم ڈرونز کی پروازیں دیکھی گئی تھیں۔
اس سلسلے میں امریکی فوج کا کہنا ہے کہ نامعلوم ڈرونز کو دشمن ڈرونز قرار دینا قبل از وقت ہے۔
برطانوی حکام کے ساتھ مل کر فضائی حدود کی نگرانی کی جا رہی ہے، میزبان برطانیہ کے ساتھ امریکی فوجی اڈوں اور عملے کی تحفظ کے اقدامات جاری رکھیں گے۔