• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوگنڈا کے مرکزی بینک سے ہیکرز نے ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر چرالیے

مشرقی افریقی ملک یوگنڈا کے مرکزی بینک سے ہیکرز نے ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر چوری کر لیے۔

سرکاری اخبار کے مطابق ہیکرز نے بینک آف یوگنڈا کے آئی ٹی سسٹمز تک رسائی حاصل کرکے یہ رقم منتقل کی۔

اخبار کی رپورٹ میں نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جنوب مشرقی ایشیا میں واقع ہیکنگ گروپ نے چوری کی رقم کا کچھ حصہ جاپان بھیجا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بینک چوری شدہ رقم کا نصف حصہ ریکور کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

یوگنڈا کے صدر یویری موسیوینی کے حکم پر سائبر حملے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید