قومی ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پابندی ختم ہونے کے بعد پی آئی اے سب سے پہلے پیرس کیلئے پروازیں چلائے گی۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پیرس کیلئے فلائٹ آپریشن چند ہفتوں میں شروع ہو جائے گا۔
پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانیہ کیلئے پروازوں پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ برطانوی حکام کریں گے، اب برطانوی پابندی کے بھی جلد خاتمہ کی امید ہے۔
خیال رہے کہ یورپی کمیشن اور یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندی اٹھا لی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ پی آئی اے اور ایئربلیو کو تھرڈ کنٹری آپریٹر اتھرائزیشن بھی جاری کر دی گئی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندی کا اٹھنا ایک یادگار موقع ہے، یہ کامیابی وزارت ایوی ایشن اور سی اے اے کی جانب سے سیفٹی معیارات یقینی بنانے سے ملی۔