• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک حمایت یافتہ جنگجو پھر حلب میں داخل، شامی فوج سے لڑائی، 255 ہلاک

کراچی ، بیروت، استنبول (نیوز ڈیسک، اے ایف پی) شام میں باغیوں اور ترک حمایت یافتہ جنگجو ایک بار پھر حلب شہر میں داخل ہوگئے، شامی فوج سے شدید لڑائی،255افراد ہلاک ہوگئے۔ شام میں جنگ کی صورتحال پر نظر رکھنی والی مبصر تنظیم سیرین آبزیروٹری کا کہنا ہے کہ شامی باغیوں نے حلب کے پانچ اضلاع کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے جبکہ شامی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے ترک حمایت یافتہ جنگجوئوں کا بڑا حملہ پسپا کرتے ہوئے ان کے قبضہ کئے گئے علاقوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔ ترکیہ نے شام میں باغیوں کے علاقے ادلب پر "حملوں" کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جہاں شامی اور روسی لڑاکا طیاروں نے مبینہ طور پر فضائی حملے کئے ہیں۔ ترک وزارت خارجہ نے ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ ہم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ان حملوں کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ حالیہ جھڑپوں کے نتیجے میں خطے میں ناپسندیدہ کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید