سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) ڈ ی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی لوہاراں کے دورے کے دوران مریضوں کی عیادت کی اور ان سے ہسپتال میں ملنے والی طبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں 24گھنٹے ایمرجنسی سہولت کی بلا تعطل سہولت کو جاری رکھا جائے اور ایمرجنسی سمیت تمام مریضوں کو علاج معالجے کے سہولیات سمیت ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے