وائس چیئرمین کے پی انویسمنٹ بورڈ حسن مسعود کوثر کا کہنا ہے کہ پی آئی اے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا شروع ہو گئی ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی خریداری میں خیبر پختون خوا کی دلچسپی کے بعد قومی ایئر لائن کا وقار بڑھنا شروع ہوا ہے۔
حسن مسعود کوثر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اور خواجہ آصف کو وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف پی آئی اے کو خریدنے کے ساتھ اس کا وقار بھی بڑھانا تھا۔
وائس چیئرمین کے پی انویسمنٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت پی آئی اے کو خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہے، جس کے لیے وفاق کو خط بھی لکھا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاق کو لکھے گئے خط کا اب تک جواب نہیں ملا ہے۔