پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کو حالیہ دنوں میں متعدد آپریشنل مسائل کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں 4 پروازیں منسوخ اور 36 پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔
اسلام آباد سے کوئٹہ کی پروازیں پی کے 325 اور 326 اور اسلام آباد سے دبئی کی پرواز پی کے 233 کو منسوخ کر دیا گیا۔
ملتان سے کراچی کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 331 کو بھی منسوخ کر دیا گیا۔
کراچی سے کوئٹہ کی پروازیں پی کے 310 اور 311 میں ساڑھے 4 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی ہے۔
کراچی سے دبئی، جدہ، مدینہ اور استنبول کی پروازوں کی روانگی میں بھی تاخیر ہوئی ہے۔
اسلام آباد سے دمام کے لیے پرواز پی کے 245 کی روانگی میں ساڑھے 12 گھنٹے جبکہ کوئٹہ سے جدہ کی پرواز پی کے 767 کی روانگی میں ڈیڑھ گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی ہے۔