سیالکوٹ( نمائندہ جنگ ) آج ہونے والے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لئے 1546پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں جن میں 4 ڈی ایس پی،29انسپکٹر،113سب انسپکٹر ،185اے ایس آئی،42حوالدار اور44 خواتین شامل ہیں جو196پولنگ اسٹیشن پر ڈیوٹی سرانجام دیں گی۔ مذکورہ پولنگ اسٹیشن میں106 مرد و خواتین کے مشترکہ پولنگ اسٹیشن جبکہ46 مرد اور44خواتین کے الگ الگ پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔