• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی اور شامی فضائیہ کی باغیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری، 4 افراد ہلاک

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

شام کے شہر ادلب پر شامی صدر کے مخالف باغیوں کے قبضہ کے بعد روسی اور شامی فضائیہ نے آج باغیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی جس سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

باغیوں نے قبضے کے بعد حلب میں نصب شامی صدر بشار الاسد کا مجسمہ بھی گرا دیا۔

گذشتہ شام باغیوں نے شامی فوجی اڈے اور حلب ایئرپورٹ سمیت کئی اہم علاقوں پر قبضے کے بعد شامی فوج نے حلب اور حماہ سے عارضی انخلا کا اعلان کیا تھا۔

ادھر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی صورتحال پر بات چیت کےلیے آج دمشق کا دورہ کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید