وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں صوبائی حکومت سندھ ثقافت کے تحفظ کےلیے پُرعزم ہے۔
کراچی سے جاری بیان میں شرجیل میمن سندھ نے یوم ثقافت پر عوام کو مبارکباد دی اور کہا کہ یوم ثقافت سندھ متحرک روایات اور لازوال اقدار کے جشن کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھی اجرک، ٹوپی، ادب، موسیقی ہماری تہذیب کی علامات ہیں، بلاول بھٹو کی قیادت میں حکومت سندھی ثقافت کے تحفظ کےلیے پُرعزم ہیں۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ہمارا ثقافتی ورثہ، قومی اتحاد اور قومی ہم آہنگی کےلیے مشعل راہ ہے۔ باہمی احترام، یکجہتی کے ذریعے ایک خوشحال اور پُرامن قوم کی تعمیر کرسکتے ہیں۔