بندگلی ……
امریکا میں لکھنا کیسا تجربہ تھا؟ میں نے پوچھا۔
ایسا، جیسے آپ موٹروے پر انتہائی رفتار سے جارہے ہوں، شرما جی نے بتایا۔
وہ سینئر صحافی ہیں۔
کئی ملکوں میں بڑے میڈیا گروپس کے لیے کام کرچکے ہیں۔
روس میں لکھنا کیسا تجربہ رہا؟ میں نے اگلا سوال کیا۔
ایسا، جیسے آپ ٹوٹی پھوٹی سڑک پر گاڑی چلارہے ہوں۔
احتیاط سے۔ پولیس سے بچ کر، انھوں نے منہ بنایا۔
اور اپنے ملک میں لکھنے کا تجربہ کیسا تھا؟ میں نے جاننا چاہا۔
وہ ہنس پڑے۔
ایسا، جیسے آپ بند گلی میں پہنچ گئے ہوں،
اور گاڑی کا تیل ختم ہوجائے۔