• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ میں زیرِ التواء مقدمات کی تعداد کم ہو گئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیرِ التواء مقدمات کی تعداد 60 ہزار سے کم ہو کر 58 ہزار 487 پر پہنچ گئی۔

عدالت نے 16سے 30 نومبر تک زیرِ التواء مقدمات کی رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 15 دنوں میں سپریم کورٹ میں 674 مقدمات مزید کم ہوئے ہیں۔

سپریم کورٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سول 31 ہزار 458 اور فوجداری 10 ہزار 208 اپیلیں زیرِ التواء ہیں۔

سپریم کورٹ میں 18 از خود نوٹسز جبکہ 2209 سول نظرِ ثانی کی درخواستیں زیرِ التواء ہیں۔

اس کے علاوہ ایچ آر سیل کی 136 درخواستیں اور 3 ہزار 251 جیل پیٹیشنز بھی زیرِ التواء ہیں۔

قومی خبریں سے مزید