بانی پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن میں پارٹی کے نمائندے عارضی طور پر بدل دیے۔
راولپنڈی سے ذرائع کے مطابق سینیٹ سے شبلی فراز کی جگہ علی ظفر جوڈیشل کمیشن اجلاس میں پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر ایوب کی جگہ بیرسٹر گوہر یا لطیف کھوسہ میں سے کوئی ایک پارٹی کی نمائندگی کرے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ عمر ایوب اور شبلی فراز پر بہت سے مقدمات ہیں، اس لیے انہیں تبدیل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مقدمات میں ضمانت کے بعد عمر ایوب اور شبلی فراز ہی جوڈیشل کمیشن میں پارٹی کے نمائندے ہوں گے۔