پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سینیٹر فیصل واوڈا نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں ملک میں نفرت اور تقسیم کی سیاست سے پیدا ہونے والے بحران سے متعلق بات چیت کی گئی۔
بلاول بھٹو زرداری سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی ملاقات کی۔ پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے عہدیداران نے بتایا صوبے میں امن و امان کی صورت حال مخدوش ہے۔
بلاول بھٹو کو محمد علی شاہ باچا اور شازی خان نے خیبر پختونخوا کے وفاقی حکومت پر تحفظات سے آگاہ کیا۔
گورنر خیبر پختونخوا نے بتایا کہ سیاسی جماعتوں کے ہمراہ کرم میں قیام امن کے حوالے سے گرینڈ جرگے سے ملاقات کی ہے۔
اس سے پہلے پیپلز پارٹی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بلاول بھٹو نے ہدایت کی کہ دیگر سیاسی جماعتوں سےرابطہ کریں تاکہ تعین کرسکیں کہ کن معاملات پر سیاسی اتفاق رائے کیا جا سکتا ہے۔