• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر میں ڈکیتی کیلئے داخل ہونے والے 2 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی( اسٹاف رپورٹر )پیرآباد کے علاقے قصبہ کالونی میں برقعہ پہن کر گھر میں ڈکیتی کے لیے داخل ہونےوالے دو ڈکیت بلال اور نقاش پولیس مقابلے میں مارے گئے،مقابلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا،پولیس کے مطابق متاثرہ شہری کی جانب سے پولیس کو واردات کی اطلاع بذریعہ فون دی گئی،اسی دوران اہل محلہ بھی جمع ہو گئے اور انہوں نے گھر کے مرکزی دروازے کو باہر سے کنڈی لگا دی،پولیس کے پہنچنے اور شہریوں کے جمع ہونے کے بعد ملزمان چار منزلہ عمارت کی چھت سے پڑوس میں واقع چار منزلہ گھر میں داخل ہوئے اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر ایک معصوم بچی پر اسلحہ تان لیا ،ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار تنویر حسین پاؤں پر گولی لگنے سے زخمی ہوا،ہلاک ملزمان سے دو پستول ، چھینے گئے 15 لاکھ روپے سے زائد رقم اور طلائی زیورات برآمد ہوئے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید