• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹروں و سٹاف کی معطلی کے خلاف نشتر ہسپتال کے آؤٹ ڈور میں ہڑتال

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر نیو ڈائیلسز یونٹ کے ڈاکٹروں و سٹاف کی معطلی کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس ، پی ایم اے ،ینگ ڈاکٹرزایسوسی پنجاب کی کال پرنشتر ہسپتال کے آؤٹ ڈور میں مکمل ہڑتال وتالہ بندی کی گئی ،ڈاکٹروںکے بائیکاٹ کی وجہ سے دوردراز سے چیک اپ کے لئے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،آؤٹ ڈور کی بندش کے باعث پریشان حال مریضوں کی بڑی تعداد شعبہ کے باہر موجود رہی ،یاد رہے کہ نیوڈائیلسز یونٹ میں بڑی تعداد میں گردوں کے مریضوں میں ایچ آئی وی ، ایڈز منتقلی معاملہ میں چھ ڈاکٹروں و ایک سٹاف کو وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر معطل کردیا گیا تھا ، جس پر ڈاکٹرز تنظیموں نے اسے غیرمنصفانہ قراردیتے ہوئے احتجاج کیا تھا اور حکومت کو الٹی میٹم دیا تھا کہ معطل ڈاکٹروں کو بحال کیا جائے ، بصورت دیگر سوموار کے دن سے آؤٹ ڈور سروس بند کردی جائے گی ، بحالی نہ ہونے پر ڈاکٹروں نے گزشتہ روز ان ڈور سروس معطل کردی ، ڈاکٹروں کی تنظیموں کے عہدے داروں نے خود آؤٹ ڈور پہنچ کر وارڈ کے گیٹ بند کئے اور تالہ بندی کی ، انہوں نے کہا کہ معطل ڈاکٹروں و ہیڈنرس کو فوری بحال کیا جائے ،بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔
ملتان سے مزید