• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سیزن گنا 400 روپے فی من خریدیں گے، جہانگیر ترین

ملتان، لودھراں، میاں چنوں (سٹاف رپورٹر، نمائندہ جنگ، نامہ نگار) جہانگیر خان ترین نے علی خان ترین کے ہمراہ شوگر مل میاں چنوں کا دورہ کیا اور کسانوں سے بھی ملاقات کی، کسانوں نے بروقت ادائیگی پر جہانگیر خان ترین اور شوگر مل انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا، جہانگیر خان ترین نے کہا کہ ہم نے رواں سیزن کاشتکاروں سے 400 روپے فی من گنا خریدنے کا اعلان کیا ہے، ہمیشہ کی طرح گنے کے کاشتکاروں کو پورا ریٹ اور بروقت ادائیگی یقینی بنائیں گے، جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ کسانوں کا معاشی تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، اس موقع پر گروپ فنانس ڈائریکٹر محمد رفیق بھی ہمراہ تھے۔
ملتان سے مزید