ملتان (سٹاف رپورٹر) پی ایچ اے ملتان نے شہر کے مختلف مقامات پر ایل ای ڈی پولز،ریسٹورنٹ،کیفے ٹیریا اور دوکانات نیلام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے شہر میں 14ہزار سے زائد درختوں کی شجرکاری مکمل کر لی ہے گل داؤدی کی نمائش کے لیے تیاریاں جاری ہیں ۔یہ بات ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے ڈائریکٹر ز کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔