ملتان (سٹاف رپورٹر) خواتین یونیورسٹی ملتان میں زراعت، صحت اور غذائی تحفظ میں پائیدار ترقی بارے تیسری بین الاقوامی کانفرنس شروع ہوئی جس میں سو سے زائد ملکی اور غیرملکی ماہرین زراعت شرکت کررہے ہیں،یونیورسٹی کے شعبہ بائیو کیمسٹری اوربائیو ٹیکنالوجی کے زیراہتمام انٹر نیشنل کانفرنس کےپہلے روز مہمان خصوصی وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ،پروفیسر ڈاکٹر رمضان پروفیسر ڈاکٹر ثقلین نقوی( سابق وائس چانسلر باچا خان یونیورسٹی) اور پروفیسر ڈاکٹر اصغر نے کانفرنس کا افتتاح کیا ابتدائی سیشن میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں نے انسانی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا ہے ، تمام حکومتیں کوشش میں ہیں کہ کس طرح غذائی قلت سے نمٹا جاسکتا ہے ، ویمن یونیورسٹی روزمرہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے اس میں ہونے والی ریسرچ ہماری عملی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔ کانفرنس کےدوررس نتائج سامنے آئیں گے کا نفرنس کے پہلے روز جناح ہال اور ایل شیپ بلڈنگ میں ٹیکنیکل سیشن منعقد کئے گئے جس میں 28سے زائد ریسرچ پیپر پڑھے گئے ۔