• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کی 7 اکتوبر کے حملے میں اپنے فوجی کی ہلاکت کی اب تصدیق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسرائیلی فوج نے7 اکتوبر کے حملے میں اپنے ایک اور فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ خیال کیا جا رہا تھا کہ اسرائیلی فوجی عمر نیوٹرا کو یرغمال بنایا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ عمر نیوٹرا 7 اکتوبر کے حملے میں مارا گیا تھا، جس کی لاش غزہ میں پڑی تھی۔

1 یرغمالی کی ویڈیو جاری

دوسری جانب حماس کی جانب سے ایک اور امریکی نژاد اسرائیلی یرغمالی کی ویڈیو ہفتے کو جاری کی گئی۔

ویڈیو میں یرغمالی ایڈن الیگزینڈر نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی بازیابی کے لیے اپیل کی ہے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ یرغمال کی ویڈیو جاری کرنا نفسیاتی جنگ کا سفاکانہ حربہ ہے۔

نیتن یاہو کا حزب اللّٰہ پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام

دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے حزب اللّٰہ پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے جنگ بندی کے بعد لبنان پر فضائی حملہ کر دیا ہے۔

اسرائیلی فضائی حملہ

اس حوالے سے اسرائیل کا کہنا ہے کہ پیر کے روز حزب اللّٰہ نے مقبوضہ بارڈر ایریا میں اسرائیلی پوزیشنز پر حملہ کیا تھا، اس حملے کے جواب میں فضائی حملہ کیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ حزب اللّٰہ نے شبعا فارمز کے علاقے میں 2 میزائل داغے تھے، لبنان میں متعلقہ فریق اپنی ذمے داریاں پوری کریں، حزب اللّٰہ کی سرگرمیوں کو روکیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان کے مختلف علاقوں میں حزب اللّٰہ کے درجنوں اہداف کو نشانہ بنایا ہے، جنوبی لبنان کے علاقے برغوز میں حزب اللّٰہ کے لانچر کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید