• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی چوک احتجاج: بانئ پی ٹی آئی، گنڈاپور، بشریٰ بی بی و دیگر کے وارنٹ گرفتاری، حکم نامہ جاری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے ڈی چوک احتجاج کے کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

جج طاہر عباس سِپرا نے ایک صفحے کا 96 ملزمان سے متعلق حکم نامہ جاری کیا، وارنٹ گرفتاری کے تحریری حکم نامے میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا نام شامل نہیں ہے۔

تحریری حکم نامے میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا نام شامل ہیں، تھانہ کوہسار کے مقدمے میں ان کے وارنٹ بھی جاری کیے گئے ہیں۔

پولیس نے اپنی استدعا میں علی امین گنڈاپور کو وزیرِ اعلیٰ کے بجائے ایم پی اے لکھا ہے۔

اے ٹی سی کی جانب سے بانئ پی ٹی آئی، علی امین گنڈاپور، بشریٰ بی بی، عمر ایوب، شیر افضل مروت، سلمان اکرم راجہ و دیگر قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ سابق صدر عارف علوی، شبلی فراز، شہریار خان آفریدی، راجہ بشارت، اسد قیصر، ایمان طاہر اور مراد سعید کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید