• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برٹش ڈپٹی ہائی کمیشن کراچی میں فیشن شو، اقراء عزیز کی شاندار انٹری


برٹش ڈپٹی ہائی کمیشن کراچی میں منعقد ہونے والے فیشن شو میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقراء عزیز کی شاندار انٹری شرکاء کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

برٹش ڈپٹی ہائی کمیشن کراچی میں فیشن کے جلوے بکھر گئے اور ہر طرف رنگ و نور کی برسات ہوئی۔ 

شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کی شرکت نے اس فیشن شو کو چار چاند لگا دیے۔

اداکارہ در فشاں سلیم ریڈ کار پیٹ پر خصوص توجہ کا مرکز بن گئیں جبکہ  بلال اشرف، زیبا بختیار، فرشتے اسلم، نبیلا، فریحہ الطاف، دیپک پروانی، جیو کے معروف اینکر عبداللّٰہ سلطان سمیت کئی اہم شخصیات کی شرکت نے فیشن شو کی رونق بڑھا دی۔

برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونی نے پاکستانی ماڈلز، فیشن ڈیزائنرز اور اداکاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے اس فیشن شو میں شرکت کر کے دلی خوشی ہوئی ہے، کراچی کے لوگ بہت محبت کرنے  والے ہیں۔

فیشن شو میں عالمی شہرت یافتہ ماڈلز نے ریمپ پر واک کر کے شرکاء سے داد سمیٹی۔

اداکار بلال اشرف اور اداکارہ اقراء عزیز نے بھی کیٹ واک میں حصّہ لیا اور شائقین کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے۔

اس موقع پر فلم اسٹار زیبا بختیار نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں میں بے انتہا ٹیلنٹ ہے، مجھے آج کے پروگرام میں شرکت کر کے بہت خوشی ہوئی۔

اداکارہ در فشاں سلیم کا کہنا تھا کہ شوبز کی تقریبات میں اپنے مداحوں سے مل کر خوشی ہوتی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید