• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی جنگ کے ساتھ ساتھ قانونی جنگ بھی لڑتے رہیں گے: سلمان اکرم راجہ

 
سلمان اکرم راجہ : فوٹو فائل
سلمان اکرم راجہ : فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ سیاسی جنگ کے ساتھ ساتھ قانونی جنگ بھی لڑتے رہیں گے۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پر مقدمات دھڑا دھڑ بن رہے ہیں، اب عدالتی نظام کا امتحان ہے۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیمیں ہر جگہ ورکرز کے مقدمات دیکھ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے وکلاء نے سیکڑوں ورکرز کے ریمانڈ کو چیلنج کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ بشریٰ بی بی کے ساتھ اختلاف نہیں جبکہ استعفیٰ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید