پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 545 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس اضافے کے بعد ایک لاکھ 5 ہزار 104 پوائنٹس پر بند ہوا،کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1158 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں مسلسل تیسرے روز ایک ارب سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 104 ارب روپے بڑھ کر 13 ہزار 356 ارب روپے ہے۔