انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی بورڈ میٹنگ کل دبئی میں ہوگی، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کل دبئی کیلئے روانہ ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی کی میٹنگ کا بنیادی ایجنڈا جے شاہ کا بطور آئی سی سی چیئرمین استقبال ہے۔
آئی سی سی میٹنگ میں پاکستان میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی پر بھی گفتگو ہوسکتی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کیلئے براڈکاسٹرز اور پروڈکشن ورکشاپ بھی کل دبئی میں منعقد ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کل صبح دبئی کیلئے روانہ ہوں گے جہاں وہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔