ملتان (سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی و چوری کے متعدد واقعات میں شہری لاکھوں روپے اور قیمتی سامان سے محروم، پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں38مقدمات نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرلیے، تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی کے علاقے میں علی سے ملزمان موبائل فون جھپٹا مارکر لے گئے، تھانہ الپہ کے علاقے میں حماد الرحمن سے تین ڈاکو چار لاکھ لوٹ کر فرار، تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے میں رضا کو تین ملزمان نے 15ہزار سے محروم کر دیا ، زبیر سے ڈاکو موبائل لے گیا ،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں غلام مصطفیٰ کا موبائل فون جھپٹا مارکر ملزمان لے گئے ،تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں اکرام منظور سے مسلح ملزمان موٹرسائیکل چھین لی، تھانہ کینٹ اور مظفرآباد کے علاقوں سے ریاست خان اور امیر حمزہ کے موبائل جھپٹا مارکر ملزمان لے گئے، لیاقت حسین سے ڈاکو ایک لاکھ چالیس ہزار چھین کر فرار، تھانہ راجہ رام کے علاقے محمد عامر سے نامعلوم ملزمان نقدی ،موٹرسائیکل و موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔