• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہت شرما نے خود ہی اپنا بیٹنگ نمبر تبدیل کر لیا

روہت شرما— فائل فوٹو
روہت شرما— فائل فوٹو

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے خود ہی اپنا بیٹنگ نمبر تبدیل کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنا بیٹنگ نمبر تبدیل کیا ہے۔

روہت شرما نے تصدیق کی ہے کہ کے ایل راہول اوپننگ کریں گے اور وہ خود مڈل آرڈر میں بیٹنگ کریں گے۔

بھارتی کپتان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کے ایل راہول اوپننگ کریں گے اور میں مڈل آرڈر میں کہیں بیٹنگ کروں گا، یہ میرے لیے آسان نہیں لیکن یہ ٹیم کے لیے بہترین ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی کپتان تمام فارمیٹس میں اوپننگ کرتے ہیں۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جمعہ سے ایڈیلیڈ میں شروع ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید