• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: ایک اور تاریخی مسجد انتہا پسند ہندوؤں کے نشانے پر

نئی دہلی کی جامع مسجد — فائل فوٹو
نئی دہلی کی جامع مسجد — فائل فوٹو

حال ہی میں بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر سمبھل اور درگاہ اجمیر شریف کے بعد ایک اور تاریخی مسجد انتہا پسند ہندوؤں کے نشانے پر آ گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اترپردیش کے شہر سمبھل میں جامع مسجد کے سروے اور درگاہ اجمیر شریف کی جگہ مندر کے دعوے کے بعد ہندو انتہا پسنوں کا نیا اقدام سامنے آ گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی کی تاریخی جامع مسجد کو بھی انتہا پسند ہندوؤں کی تنظیم ہندو سینا نے نشانہ بناتے ہوئے محکمۂ آثارِ قدیمہ سے نئی دہلی کی جامع مسجد کا سروے کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ہندو سینا نےجامع مسجد کے سروے کے لیے درخواست آرکیالوجیکل سروے کو جمع کرا دی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی دہلی کی جامع مسجد میں مورتیوں کی باقیات ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نئی دہلی کی جامع مسجد سے مورتیاں نکال کر مندروں میں دوبارہ لگائی جائیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہندو سینا درگاہ اجمیر شریف کی جگہ مندر ہونے کے دعوے پر عدالت میں درخواست جمع کرا چکی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید