• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن دینی مدارس بل پر مولانا کے موقف کی حمایت کرے گی، رانا ثناء


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن دینی مدارس بل پر مولانا کے موقف کی حمایت کرے گی، مدارس بل 26ویں آئینی ترمیم معاہدے کا حصہ ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں بات کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ  معاہدے کے تحت مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو ووٹ دیا تھا، ہمیں ہر طرح سے مدارس بل پر مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دینا چاہیے۔

دوسری جانب پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی ناراضی اس حد تک جائز ہے کہ ان سے وعدہ کیا گیا اس کے بعد مولانا نے 26ویں ترمیم میں ساتھ دیا، دینی مدارس بل پر دیر نہیں ہونی چاہیے تھی۔

قومی خبریں سے مزید