• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عارف علوی کے بیٹے کی دو ہفتوں تک حفاظتی ضمانت منظور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر عارف علوی کے بیٹے اواب علوی کی 2 ہفتوں کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ اواب علوی کیخلاف راولپنڈی اور ٹیکسلا میں مقدمات درج ہیں۔ گرفتاری کا خدشہ ہے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے اواب علوی کی2ہفتوں کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے فی مقدمہ 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید