راولپنڈی (صباح نیوز) تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ مجھے اڈیالہ جیل چوکی میں غیر قانونی حراست میں رکھا گیاآئی جی پنجاب، مریم نواز، ڈی پی او اٹک اور شہباز شریف اس سب کے ذمہ دار ہیں،پولیس لائنز میں بھی غیر قانونی حراست میں رکھا ، میرے پاس پشاور ہائیکورٹ کی حفاظتی ضمانت موجود ہے ۔ رہائی کے بعد راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا، عدالت نے ضمانت منظور کی ہے، اڈیالہ جیل سے رات کو پولیس لائنز منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس لائنز میں بھی غیر قانونی حراست میں رکھا گیا۔