• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی کی میٹنگ ایک بار پھر ملتوی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی کی میٹنگ ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق  آئی سی سی نے بورڈ میٹنگ ایک بار پھر ملتوی کر دی۔

بھارتی بورڈ کا جواب نہ آنے کی وجہ سے آج میٹنگ کو ایک بار پھر ملتوی کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارت کا پاکستان کے مزید مطالبات پر جواب نہیں آیا، پاکستان کی شرائط بھارتی بورڈ سے متعلق ہیں، جس کا بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کو جواب دینا ہے۔

میٹنگ نہ ہونے کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے معاملات کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی اجلاس اب آج ہونا تھا۔

واضح رہے کہ 5 دسمبر کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بورڈ میٹنگ ملتوی کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق میٹنگ اس وقت ہی ہو گی جب بھارت پاکستان کے مؤقف پر جواب دے گا، بھارتی بورڈ سے جواب نہ ملنے کی وجہ سے 5 دسمبر کا اجلاس ملتوی ہوا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید