• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیلیڈ ٹیسٹ: بھارت دوسری اننگز میں مشکلات کا شکار، 128 پر پانچ کھلاڑی آؤٹ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ایڈیلیڈ کے پنک بال ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف مشکلات کا شکار ہوگئی ہے، کھیل کے خاتمے تک بھارت نے دوسری اننگز میں 128رنز بنائے تھے اور اُس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے۔

مہمان ٹیم کو آسٹریلیا کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کیلئے ابھی مزید 29 رنز کی ضرورت ہے، آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 337 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ نے 140رنز اسکور کیے۔

میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے پہلی اننگز 86 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ  شروع کی، اس موقع پر ٹریوس ہیڈ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 140رنز کی اننگز کھیلی۔

مارنس لیبوشین دوسرے نمایاں بیٹر رہے جنہوں نے 64 رنز بنائے اور آسٹریلیا کی ٹیم 337 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ اور محمد سراج نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت نے 157 رنز کے خسارے کے ساتھ اپنی دوسری اننگز شروع کی تو بیٹرز مشکلات کا شکار دکھائی دیے، کپتان روہت شرما، اسٹار بیٹسمین ویرات کوہلی او رشُبھمن گل سمیت پانچ کھلاڑی صرف 105 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

دوسرے دن کے کھیل کے خاتمے پر مہمان ٹیم کا اسکور 5 وکٹ پر 128رنز تھا، پیٹ کمنز او ربولینڈ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، بھارت کو خسارہ پورا کرنے کیلئے ابھی مزید 29 رنز کی ضرورت ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید