• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام کی کشیدہ صورتحال سے امریکا کا کوئی لینا دینا نہیں، ٹرمپ

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ۔ فوٹو فائل
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ۔ فوٹو فائل

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شام کی کشیدہ صورتحال سے امریکا کا کوئی لینا دینا نہیں، امریکا کو شام کے تنازع میں شامل نہیں ہونا چاہیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ شام میں گڑ بڑ ہو رہی ہے لیکن شام ہمارا دوست نہیں، امریکا کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری لڑائی نہیں، ہوتی رہے، ہمیں اس میں شامل نہیں ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ شامی باغی درعا اور قنیطرہ شہروں پر قبضے کے بعد حمص شہر میں داخل ہوگئے ہیں، اس موقع پر صوبے سویدا میں عمارت پر لگے صدر بشار الاسد کے پورٹریٹ پھاڑ دیے گئے۔

حما شہر میں بشار الاسد کے والد حافظ الاسد کا مجسمہ گرادیا، باغیوں کی دارالحکومت دمشق کی جانب تیزی سے پیش قدمی جاری ہے۔

ادھر عراقی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دو ہزار کے قریب شامی فوجیوں نے عراق میں پناہ لے لی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید