• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوٹرے ڈیم گرجا کے دوبارہ کھلنے کی تقریب ‘ پیرس عالمی سفارتکاری کا مرکز

پیرس (اے ایف پی ) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ ‘ یوکرین کے صدر ولا ڈ یمیر زیلسنکی اور دیگر درجن بھر عالمی رہنما تاریخی نو ٹرے ڈیم گرجا گھر دوبارہ کھولے جانے کی تقریب میں شرکت کے لئے فرانس پہنچ گئے ہیں ۔ فرانسیی صدر ایما نوئل میکزون نے کیھتڈرل کی بحالی کے موقع پر پیرس کو بین الاقوامی سفارتکاری کا گڈھ بنا دیا ۔ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی انتخاب میں کامیابی کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر پیرس پہنچے بعد ازاں یوکرین کے صدر زیلسنکی بھی ان کے ساتھ شامل ہوئے ۔ جو نو ٹرے ڈیم گر جا گھر دوبارہ کھولے جانے کی تقریب میں شرکت سے قبل تنازعات کے حوالے سے ڈپلومیسی میں شریک ہوں گے۔ نو ٹرے ڈیم کیتھڈرل 2019ء میں آگ لگنے سے تباہ ہوا تھا ۔ جسے اب بحال کردیا گیا ہے ۔ پیرس میں ہونے والی تقریب میں40ممالک کے سر براہ مملکت شرکت کررہے ہیں ۔ جہاں ان کی نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ سے بھی ملاقاتیں ہوں گی ۔یوکرین کو خدشہ ہے کہ شرمپ ملا قاتوں میں روس کو رعاتیں دینے پر زور دیں گے۔ ٹرمپ نے امریکا کی جانب سے یوکرین کو اربوں ڈالرز کی فوجی امداد کا مضحکہ لڈایا اور یوکرین روس جنگ فوری خاتمے پر زور دیا تھا ۔ میکزون‘ ٹرمپ اور زیلسنکی میں کوئی سر طرفہ ملاقات طے نہیں ہے ۔ کیتھڈرل تقریب میں موجود صدر جو بائیڈن کو بھی مدعو کیا گیا لیکن ان کی نمائندگی خاتون اول جل بائیڈن کریں گی ۔

دنیا بھر سے سے مزید