سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان كی حلقہ این اے 97 میں سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں۔
ہمایوں اختر خان نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت صوبے کے پسماندہ اضلاع کی ترقی پر بھی توجہ دے، صوبے کے تمام اضلاع کے عوام بلا تفریق ترقی کے حقدار ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 97 میں جو پسماندگی دیکھی ہے اس پر دل گرفتہ ہوں، ہم یہاں کے عوام کی آواز بنیں گے، دیرینہ مسائل حل کروائیں گے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حلقے كی عوام كو ان كی محرومیوں كے ذمہ داروں سے سوال كرنا چاہیے۔
اُنہوں نے بتایا کہ ہماری كاوشوں سے مریدوالا انٹرچینج منظور ہوچُكا ہے، سیاست عوام كی خدمت اور دكھ درد میں شریک ہونے كا نام ہے۔
ہمایوں اختر خان نے یہ بھی کہا کہ حلقے كی عوام کے چھوٹے اور بڑے مسئلے کے حل کے لیے آواز اٹھا رہا ہوں۔