• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشارالاسد اقتدار کا خاتمہ حزب اللّٰہ و ایران کیخلاف کارروائیوں کا نتیجہ ہے، نیتن یاہو

فوتو اسرائیلی میڈیا
فوتو اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے شام کے صدر بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کو ایران اور حزب اللّٰہ کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں کا نتیجہ قرار دے دیا۔

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ بشارالاسد حکومت کا خاتمہ حزب اللّٰہ اور ایران سے نمٹنے کی اسرائیلی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ اسرائیل کسی دشمن فورس کو اپنی سرحدوں پر پنپنے نہیں دے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ شام میں بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ غزہ یرغمالی رہائی معاہدے میں مددگار ہوسکتا ہے۔

دوسری طرف اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ گولان ہائٹس میں یو این کی نگرانی میں بفرزون میں فوج تعینات کر رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیلیوں کی حفاظت کیلئے اسرائیلی فوج تعینات کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید