کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے وفد نے اپنے صدر غلام محمد خان کی قیادت میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی، جس میں گورنر سندھ نے وفد کو صوبے میں کھیل کی ترقی کے لئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا،وفد میںذولفقار عباس خان اور دیگر بھی شامل تھے،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ باسکٹ بال نہ صرف یہ کہ پاکستان بلکہ دنیا کے عظیم کھیلوںمیں اس کا شمار ہوتا ہے اور پاکستان میں یہ کھیل بہت مقبول ہے انہوں نے کہاکہ میری خواہش ہے کہ صوبہ سندھ میں اس کھیل کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا اور جو میں بحیثیت گورنر سندھ صوبے میں اس کھیل کو فروغ کیلئے جو کرسکتا ہوں وہ انشا اللہ ضرور کروں گا ۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان کی درخواست پر گورنر سندھ انٹر ڈویژن باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد کا وعدہ کیا اور کہا اس ٹورنامنٹ کی میں بھر پور سرپرستی کروں گا۔