• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاض میں’’فنانس فئیر‘‘ کا انعقاد، 25 پاکستانی فرمز کے اسٹالز

ریاض (شاہد نعیم) ریاض میں انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ آف پاکستان کی جانب سے ’’فنانس فئیر‘‘ کا انعقاد، 25پاکستانی فرمز کی جانب سے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔ فنانس فیئرکا افتتاح پاکستانی سفیر احمد فاروق نے کیا، فنانس فئیر کا مقصد سعودی عرب میں پاکستانی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے کردار کو مزید فروغ دینے اور انہیں نئے مواقعے فراہم کرنا ہے۔ انسٹیٹیوٹ کے صدر فرخ رحمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت کی جانب گامزن ہے جہاں تجارتی، سرمایہ کاری اور کاروباری ادارے فروغ پا رہے ہیں اور بڑے منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں، ایسے تمام افراد کو اکاؤنٹنگ، آڈٹ، ٹیکس ایڈوائزری، اور مالیاتی مشاورت فراہم کرنے کیلئے اس فنانس فئیر کا انعقاد کیا گیا ہے۔ پاکستانی سفیر احمد فاروق کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں اکاؤنٹنٹ کے شعبے میں بڑی تعداد پاکستانیوں کی ہے جو اپنی صلاحیتوں کو منوا رہے ہیں اور پاکستانی معیشت کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، اس طرح کی فنانس فئیر سے اس شعبے کیلئے مزید مواقع پیدا ہونگے، فنانس فئیر میں بڑی تعداد میں سعودی اور پاکستانی مالیاتی ماہرین نے شرکت کی۔

دنیا بھر سے سے مزید