مشہور پاکستانی مصنف ناصر ادیب نے اداکارہ ریما خان کو اپنی فلم میں کاسٹ نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔
ناصر ادیب نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اداکارہ ریما خان کے بارے میں بات کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ یونس ملک نے ایک بار مجھے کال کر کے کہا کہ ہمیں اپنی فلم کے لیے 2 نئی اداکاراؤں کی ضرورت ہے جس کے بعد ہم نئی اداکاراؤں کی تلاش میں نکلے اور ہمیں فلم میں ریما خان کو کاسٹ کرنے کی تجویز دی گئی۔
ناصر ادیب نے بتایا کہ یونس اور مجھے ریما خان پسند نہیں آئیں اور ہم نے انہیں فلم میں کاسٹ کرنے سے انکار کر دیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بعد میں یونس ملک نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کو ریما خان کیوں پسند نہیں آئیں؟ تو میں نے جواب دیا کہ جو مٹھاس ان کی زبان میں تھی وہ آنکھوں میں نظر نہیں آئی اگر فنکار کی آنکھیں نہیں بولتیں تو فنکار بے کار ہے۔
ناصر ادیب نے یہ بھی کہا کہ لیکن عزت اللّٰہ نے دینی ہوتی ہے اس لیے ریما خان انڈسٹری میں آئیں اور وہ سپر ہٹ ہو گئیں۔