• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ہتھنی سونیا کا پوسٹ مارٹم مکمل

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کے سفاری پارک میں ہتھنی سونیا کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہتھنی کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ پانچ روز میں آئے گی۔

سفاری پارک حکام کے مطابق یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے ڈاکٹر غلام مصطفیٰ کی سربراہی میں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

اس موقع پر کراچی چڑیا گھر کے ڈاکٹر عامر اسماعیل اور ڈاکٹر عابدہ بھی پوسٹ مارٹم میں شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق فور پازٹیم کے ڈاکٹر بھی وڈیو لنک کےذریعے پوسٹ مارٹم کے عمل میں شریک تھے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ہتھنی کے مخلتف اعضاء ٹیسٹ  کے لیے لیبارٹری بھیجے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ لیبارٹری رپورٹس آنے پر ہتھنی کی موت کا سبب سامنے آسکے گا۔

دوسری جانب ڈائریکٹر سفاری پارک سید امجد علی کے مطابق ہتھنی سونیا کے پوسٹ مارٹم کے بعد علم ہوسکے گا کہ اس کی موت کی کیا وجہ ہے۔

 ڈائریکٹر سفاری پارک نے کہا ہے کہ ہتھنی سونیا کی موت کی وجہ جاننے کے لیے انکوائری کمیٹی بنادی گئی ہے جو اس کی موت سے متعلق تحقیقات کرے گی جبکہ ہتھنی مدھوبالا کا سفاری پارک میں خیال رکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سفاری پارک میں موجود ہتھنی سونیا مر گئی تھی، ہتھنی کی عمر 22 سے 23 سال کے درمیان تھی جو پارک میں مردہ پائی گئی۔

قومی خبریں سے مزید