وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے جامعہ اشرفیہ میں سرپرستِ اعلیٰ وفاق المدارس مولانا فضل رحیم اشرفی سے ملاقات کی ہے۔
محسن نقوی نے مولانا فضل رحیم اشرفی کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دورانِ ملاقات دینی مدارس کے بل کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
مولانا فضل رحیم نے کہا کہ مدارس کے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، مدارس کے معاملے پر ہم اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی وفاق کی طرز پر مدارس محکمۂ تعلیم کے ماتحت ہونے چاہئیں۔
وزیرِ داخلہ نے مدارس سے متعلق مثبت کردار ادا کرنے کی یقین دہانی پر مولانا فضل رحیم کا شکریہ ادا کیا۔
اس کے علاوہ مولانا فضل رحیم اشرفی نے ملک کی سلامتی، ترقی اور خوش حالی کے لیے بھی دعا کی۔