• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشرے میں حق تلفی اور ناانصافی کی بڑی وجہ بدعنوانی ہے: فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی — فائل فوٹو
گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی — فائل فوٹو

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ معاشرے میں حق تلفی اور ناانصافی کی بڑی وجہ بدعنوانی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے انسدادِ بد عنوانی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بدعنوانی معیشت کو نقصان اور معاشرتی اقدار کو کمزور کرتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمہ کے لیے سخت قوانین اور سزائیں انتہائی ضروری ہیں۔

گورنر خیبر پختون خوا نے یہ بھی کہا ہے کہ بدعنوانی ختم کرنے سے ترقی کے یکساں مواقع میسر آئیں گے۔

قومی خبریں سے مزید