آئی بی اے سکھر نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے سوالوں کے جوابات سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جن امیدواروں کو پرچے کے جوابات میں شکوک ہیں تو ہمیں آگاہ کریں۔
اعلامیے میں ہدایت کی گئی ہے کہ امیدوار اپنے سوال نمبر اور اس کے جواب کی تفصیل سے sts@iba-suk.edu.pk پر ای میل کر کے آگاہ کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امیدوار 10 دسمبر کی شام 5 بجے سے پہلے ای میل کریں۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم پر 10 روز میں نتائج جاری کرنے ہیں، 14 سے 15 دسمبر تک نتائج کا اعلان کریں گے اور 17 دسمبر تک امیدوار اپنے نتائج سے متعلق شکایات جمع کروا سکتے ہیں جس کے بعد 18 دسمبر کو امیدوار کے نتائج کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔
اس حوالے سے والدین کا شکوہ ہے کہ سوالنامے کے بغیر جوابات سے متعلق کیسے آگاہ کریں۔