ہالی ووڈ اداکار سیلیان مرفی اداکاری کے اعتبار سے لگتا ہے کہ اپنی نئی آنے والی فلم کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی، تاہم اس پر انہیں سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اداکار کا اپنی فلم ’28 ایئرز لیٹر (28 سال بعد)‘ کا ٹریلیر جاری کردیا گیا جس میں مرفی کو ایک ڈھانچے کی شکل میں دکھایا گیا ہے جس سے لگتا ہے کہ انہوں نے اس فلم کیلئے اپنا تمام وزن گھٹا دیا ہے اور اپنی جسامت کو زومبی جیسا کرلیا۔
فلم کے ٹریلر میں سے ایک فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں سیلیان مرفی ڈھانچہ جیسے نظر آرہے ہیں۔
انکی اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف نے لکھا، ’اوزیمپک (وزن گھٹانے کی دوا) قابو سے باہر ہوگئی۔‘
ایک صارف نے تحریر کیا کہ سیلیان مرفی میتھڈ اداکاری کو دوسرے مقام پر لے کر جارہے ہیں۔ ایک نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے صبح کی کافی پینے سے قبل کی تصویر ہے۔