• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کے خاتمے کیلئے سوچ اور رویہ تبدیل کرنا ہوگا‘ مقررین

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری وومن ونگ سکینہ عبداللہ نے کہا ہے کہ یہ جدید ایرا ہے ہمیں ارٹیفیشل انٹیلیجنس سے فائدہ اٹھانا چاہیے اینٹی کرپشن کے ادارے کو اپنی شکایت کے طریقہ کار کو ڈیجیٹلائزڈ کرنا ہوگاان خیالات کااظہارانہوں نے بریکنگ بیرئیرز وومن ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے تعاون سے کرپشن کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا تقریب میںڈائریکٹر انویسٹیگیشن اینٹی کرپشن بلوچستان عظیم انجم ، پروفیسر فائزہ میر، سماجی ورکر و ار ٹی ائی ایکسپرٹ میر بہرام لہڑی، ایڈوکیٹ عبدالحئی بنگلزئی، اشفاق مینگل ہیلپ لائن منیجر، سمیع شارق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ائیز و دیگر بھی دیگر تھے میزبانی کرامت اللہ خان صدر بریکنگ بیرئیرز وومن نے کی اور ادارے کی کرپشن کے خاتمے کے لیے کاوشوں سے متعلق آگاہی دی سماجی کارکن فضاء کنول نے کرپشن سے ماحولیاتی تبدیلی پر اثرات بارے بتایا عظیم انجم نے کہا کہ ادارہ محدود وسائل میں عوام کے لیے دن رات مصروف ہےجو بھی درخواستیں جمع ہورہی ہیں ان کاازالہ محدود وقت میں کیاجاتاہے عوام کی سہولت کے لیے اب وہ شکایت درج کرنے کے طریقہ کار کو ڈیجیٹلائز کررہے ہیں میر بہرام لہڑی نےکہا کہ قوانین پرحقیقی پرعملدرآمد کرکے کرپشن کاخاتمہ ممکن بنایاسجاسکتا پروفیسر فائزہ میر نےکہا کہ جب تک ذاتی طورپر ان چیزوں کااحساس نہیں ہوگا ہم کرپشن کا شکار رہینگے ہمیں اپنی سوچ اور رویے کو تبدیل کرناہوگا اشفاق مینگل نے کہا کہ اداروں میں کرپشن سے سب سے زیادہ ہمارے بچے اوربچیاں متاثرہورہی ہیں عبدالحئی بنگلزئی ایڈووکیٹ نےکہاکہ اینٹی کرپشن قانون کی خامیاں دورکیے بغیرہم بدعنوانی پرقابونہیں پاسکتاآخر میں مہمانوں کو سوینئر دئیے گئے۔
کوئٹہ سے مزید