• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: عدالتی حکم کے باوجود سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں علامتی ہڑتال جاری

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کوئٹہ میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیز میں علامتی ہڑتال جاری ہے۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس نے مطالبات کی عدم منظوری پر او پی ڈیز کا 3 گھنٹے کے لیے علامتی بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔

بلوچستان ہائی کورٹ نے 2 روز قبل ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس حوالے سے چیئرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر بہار شاہ نے کہا ہے کہ عدالت نے ہمیں سنے بغیر فیصلہ دیا، اس لیے احتجاج جاری رکھیں گے۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے اسپتالوں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ پر چلانے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہیلتھ کمیٹیوں کا سربراہ ضلعی حکام کی بجائے محکمۂ صحت سے مقرر کرنے اور محکمۂ صحت میں کنٹریکٹ کی بجائے مستقل بھرتیاں کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید